ہرپاکستانی عازم حج کوروزانہ 34ریال کاکھانافراہم کیاجارہا:وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (آئی این پی )رواں سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کے کھانے پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، ہر عازم کو روزانہ 34 سعودی ریال مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ، جبکہ کھانے کی مد میں فی حاجی سے 1360 ریال وصول کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کمپنیاں پاکستانی عازمین کو کھانے کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ سرکاری ونجی سکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 391 پاکستانی حج ادا کر رہے ہیں۔