کراچی :بہنوں کے سامنے نوجوان کو تشددکا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

کراچی :بہنوں کے سامنے نوجوان کو تشددکا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

کراچی(دنیا نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا،موٹرسائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے اس کو نہیں چھوڑا۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،جس کے بعد پولیس نے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرکے گذری تھانہ منتقل کردیاہے ۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق ملزم کو 24گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں