پنجاب پولیس کے 102 انسپکٹرز کی ڈی ایس پیز عہدے پر ترقی
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے 102 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پروموشن بورڈ نے 35 آفیشیٹنگ ڈی ایس پیز کو ریگولر کر دیا۔
26 انسپکٹرز کو ریگولر بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ۔41 انسپکٹرز کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ۔پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چودھری کی زیر صدارت ہوا ۔آفیشیٹنگ ڈی ایس پیز سے ریگولر ہونے والوں میں صبغت اللہ، سلیم اختر خان، طاہر حسین، راشد ظہیر، ذوالفقار، ظفر اقبال، حسین حیدر، افضل، یعقوب، محمود اکبر، تجمل شاہ، ریاض احمد، عبدالشکور، نذر ، وسیم اکبر، الیاس حیدر، نعیم اختر، اکبر محمود، اشرف، عبدالمجید، ذکی ریحا ن، سلیم کامران، فیاض احمد، سجاد اکبر، سمیع اللہ خان، سجاد ، زمان رضا، یاسر مطلوب، اکبر عباس، عبدالغفار، طاہر انیس، خان شبیر ارشد قیوم، عابد حسین اور ارشاد حسین شامل ہیں۔ انسپکٹر زسے ڈی ایس پی ریگولر ترقی پانے والوں میں عامر صدیق، ریاض الدین، مجاہد حسین، لیاقت ، ایوب، افضل، وجہیہ الحسن، طارق جاوید، عتیق الرحمان، نعیم، شاہد جاوید، دلشاد ، عالم شیر، منصور ، طارق جاوید، شفیع، مشتاق کمال، غلام اصغر، لطیف ، ناصر ، مجاہد حسین، عبدالمجید، شاہد ندیم، طاہر شبیر، ثقلین شاہ بخاری اور غلام محی الدین شامل ہیں۔ آفیشیٹنگ بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں اعجاز ، فاروق اصغر اعوان، گوہر عباس، نعیم اقبال، فرحان فیصل، سکندر حیات، محمدعلی بٹ، سہیل اخلاق، علی، امجد نذر، شوکت ، سعید ، اسماعیل، امجد ، سرفراز یوسف، ساجد صدیق، فضل قادر، جمشید اکرم، رضوان واحد، سعید ، نعیم اختر، افتخار شاہ، مسعود الرحمان، مہدی حسن کاظمی، عبداللہ جان، منصور الٰہی، اظہر حسین، افضال ، فیض ، غلام مرتضیٰ، عمران، عبدالواحد، ناصر عباس، امیر ناصر جاوید، آصف شاہ، عظیم، عبد الرحمان، نواز، عرفان سعید، اسلم اور صابر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والوں کو مبارک باددی ہے ۔