آج سے 9جون تک لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں بارش،ژالہ باری کا امکان

آج سے 9جون تک لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں  بارش،ژالہ باری کا امکان

لاہور،اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے آج منگل سے 9 جون تک لاہورسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہونگی، مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔آج شام سے 5 جون تک لاہور، قصور،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب ،سرگودھا ، میانوالی،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور ،بہاولنگر، اورمنڈی بہائوالدین ،اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، سوات، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے ۔ جنوبی پنجاب میں آندھی چلنے کا خدشہ ہے ۔7 سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔پی ڈی ایم اے نے بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی چلنے اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں