دفاع وطن کیلئے سب متحد ہیں

دفاع وطن کیلئے سب متحد ہیں

بھکر/کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علما اسلام (جے یوآئی) کے مرکزی رہنماو سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ دفاع پاکستان کے لئے سب متحد ہیں۔۔۔

 تمام اسلامی ممالک کی افواج حقیقی معنوں میں فلسطینی مسلمانوں کے دفاع کے لئے اقدامات کریں ، اگر امریکا اور کفریہ طاقتیں اسرائیل کا ساتھ دے سکتی ہیں تو مسلم افواج کیوں اہل فلسطین کا ساتھ نہیں دے سکتیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام (جے یوآئی) کے مرکزی رہنماو سابق سینیٹر حافظ حمداللہ و دیگرقائدین نے مدرسہ عربیہ صدیقیہ پیراصحاب بھکر میں منعقدہ دفاع پاکستان و یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مو لانا حافظ حمد اللہ نے کہا مولانا فضل الرحمن پاکستان کے آئین کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں