فنکار معاشرے کا آئینہ اور مثبت چہرہ ہیں:وزیراعلیٰ پختونخوا

فنکار معاشرے کا آئینہ اور مثبت چہرہ ہیں:وزیراعلیٰ پختونخوا

پشاور (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صوبے کے فنکاروں اور ہنر مندوں میں فی کس ایک لاکھ روپے اعزازیہ کے چیکس تقسیم کیے۔۔۔

 صوبائی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 574 فنکاروں کو اعزازیہ کا چیک  دیا جا رہا ہے ، چیکوں کی کل مالیت 5 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا فنکار معاشرے کا آئینہ اور مثبت چہرہ ہوتے ہیں اور معاشرتی برائیوں کو سامنے لاکر اصلاح کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا صوبے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں کی طرح فنکاروں نے بھی قربانیاں دی ہیں اورہم ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم فنکاروں کو مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے فنکاروں کیلئے 500 ملین روپے مالیت کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے فنکاروں کو امدادی رقم بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروع کیلئے نشتر ہال کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں