عید کے 3دن ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

عید کے 3دن ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

لاہور(آئی این پی)وزارت ریلوے نے عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عید الاضحی کے 3 دن ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت ہو گی۔

ریلوے نے 77 سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ گزشتہ 11 ماہ میں ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی اور آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ۔رواں مالی سال 42 ارب مسافر ٹرینوں سے کمائے گئے اور ریلوے ملازمین کو محکمہ تنخواہیں خود دے رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام کلب آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے ، بولی کے عمل میں شفافیت کیلئے بڈز سب کے سامنے کھولی جائینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں