معاشی خوشحالی کیلئے قومی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہو گا، شجاعت
اسلام آباد(نامہ نگار) صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے ،اب سب کو ملکر پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا ہو گا۔
بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے ،پارٹی رہنما اپنے پروگراموں میں فوج کے کردار کو اجاگر کریں ۔ معاشی خوشحالی کے لیے قومی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں سے اہم ملاقات کی ، اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفی ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ چودھری،عاطف مغل، رضوان صادق اور چودھری جہانگیر موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جرات مند اور بہادر قوم اسے چیلنجوں سے نمٹنا آتا ۔قوم کو اپنی افواج اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف پر فخر ہے ۔پارٹی رہنما اپنے پروگراموں میں فوج کے کردار کو اجاگر کریں ۔آپریشن بنیان المرصوص کی طرح معاشی خوشحالی کے لیے قومی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہو گا،تنخواہ دار طبقہ اور غریب آدمی قومی قیادت کی توجہ کا مستحق ہے ،بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے ۔