پاکستان،اٹلی اقتصادی کمیشن اجلاس کی میزبانی کے منتظر،عطا تارڑ

پاکستان،اٹلی اقتصادی کمیشن اجلاس کی میزبانی کے منتظر،عطا تارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان،اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کے منتظرہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، حکومت اورپاکستانی قوم کی جانب سے اٹلی کے عوام کومبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری اورتعلیم کے شعبے میں دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے 75سال پرمحیط سفارتی تعلقات ہیں، علاقائی کشیدگی کے باوجود اٹلی کے وزیرداخلہ کا دورہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے ۔ دونوں ملک سیاسی اوراقتصادی معاملات میں باقاعدہ مکالمے کے خواہاں ہیں۔ اٹلی پاکستان کا تجارت اورمعیشت کے میدان میں اہم شراکت دارہے ، دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالرسے تجاوز کرنا خوش آئند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں