کاہنہ ،شیخوپورہ :ڈمپرز کی زد میں آکر3افراد جاں بحق
لاہور،شیخوپورہ(کرائم رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کاہنہ اورشیخوپورہ کے علاقوں میں تیز رفتار ڈمپرز کی زد میں آکر3افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق گجومتہ نادر چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، متوفی کی شناخت 22 سالہ حارث ولد ارشاد کے نام سے ہوئی جو کاہنہ کا رہائشی تھا ،شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے علاقہ قصبہ جھبراں میں10 سالہ اورنگزیب سائیکل پر کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ دوسر ا حادثہ کھاریانوالہ میں پیش آیا جہاں ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈمپر نے روڈ کراس کرتے ہوئے 6 افراد کو ٹکر ماردی جس سے 70 سالہ خاتون خورشید بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ اکرم ،رضیہ بی بی،زہرہ،یاسمین اور نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگئے ۔