اسلحہ کے زور پر خاوند کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیا دتی
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے قریب مانگٹ اونچا میں 3 افراد نے خاوند کے سامنے خاتون کو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزموں کا ساتھی ویڈیو بناتارہا ، ویڈیو لیک ہونے پر ڈی پی او نے نو ٹس لے لیا ، 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے پورے گاؤں کا گھیراؤ کرلیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق علی رضا سکنہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور بیوی گلناز شہزادی کے ہمراہ اپنی بہن کو نوشہرہ ورکاں سے ملکر حافظ آباد آرہے تھے کہ مدینہ شوگر ملز کے قریب اسکی بیوی رفع حاجت کیلئے رُکی تووہاں پر مانگٹ اونچا کے رہائشی اکرام مانگٹ، لئیق ، خاور دیگر چار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آگئے ، میاں بیوی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ اونچا کے عقب میں لے گئے ۔جہاں ملزموں نے علی اور اسکی بیوی کو ننگا کرکے اوندھے منہ زمین پر لٹا دیا۔اس دوران اکرام مانگٹ، لئیق اور خاور نے گلناز شہزادی سے باری باری زیادتی کی اور بعد میں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کیمرے کے سامنے مباشرت کرائی ۔اس دوران ملزموں کا ساتھی چاند اجتماعی زیادتی اور مباشرت کے عمل کی ویڈیو بھی بناتارہا۔ملزموں نے واقعہ کی ویڈیو وائر ل کی تو علاقہ کے لوگوں کی مدد سے ڈی پی او عاطف نذیر کو آگاہ کیا گیا جس پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔