لاہورسمیت پنجاب کے چندمقامات پر بارش، ژالہ باری آج بھی بادل برسنے کاامکان

لاہورسمیت پنجاب کے  چندمقامات پر بارش، ژالہ باری  آج بھی بادل برسنے کاامکان

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں)لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی تاہم صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا ۔

 لاہور میں دن بھر بادل چھائے رہنے سے موسم خوشگوار رہا اور سہ پہر کے بعد بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے سے لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ،میانوالی ، فیصل آباد، ساہیوال، پاکپتن ، خانیوال،اسلام آباد ، راولپنڈی، گلگت بلتستان ، کشمیراوربالائی خیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں