دوبارہ ملازمت پر تنخواہ یا پنشن وزارت خزانہ سے وضاحت طلب

 دوبارہ ملازمت پر تنخواہ یا پنشن  وزارت خزانہ سے وضاحت طلب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر تنخواہ یا پنشن لینے کی پا لیسی پر وزارت خزانہ سے وضاحت مانگ لی۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 60 سال کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں تنخواہ یا پنشن لینے کی وزارت خزانہ کی پالیسی پر اعتراض کیا تھا ،وزارت خزانہ نے 22 اپریل کو احکامات جاری کئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ لینے کا اختیار ہو گا، دوبارہ ملازمت پر تنخواہ لینے کی صورت میں ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد ملازم کی پنشن بحال ہو گی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعتراض کے مطابق اگر کو ئی افسر یا ملازم 60 سال پور ے ہونے سے قبل ریٹائرمنٹ لے کر دوبارہ کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز پر ملازمت کر تا ہے تو پھر وزارت خزانہ کی پالیسی عمل ہو گی یا نہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزارت خزانہ کی پالیسی کے مطابق 60 سال عمر پر ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کرنے والے افسران تنخواہ یا پنشن لینے کے حقدار ہوں گے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق اگر کوئی افسر 60 سال سے قبل ملازمت سے ریٹائرمنٹ لے کر دوبارہ ملازمت کرتا ہے تو پھر مذکوررہ افسر کو بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے کا اختیار ہو گا، وزارت خزانہ کی نئی پالیسی اس حوالے سے کیا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں