ایف آئی اے کی کارروائی،قتل کیس کے دواشتہاری یو اے ای سے گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے این سی پی انٹرل پول نے قتل کیس میں مطلوب 2 اشتہاری ملزموں کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔
ملزم احمد مشتاق اور عشر علی کو لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم احمد مشتاق کیخلاف تھانہ باٹا پور میں 2019 اورملزم عشر کیخلاف تھانہ گجرپورہ لاہور میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزموں کو ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔