الیکشن کمیشن تعیناتیا ں،پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے :اپوزیشن
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دوارکان کی تعیناتی کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کر دی ۔عمرایو ب نے آرٹیکل 213(2B)کے تحت کمیٹی کے قیام کیلئے خط دوبارہ ارسال کیا ہے ۔خط میں اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 4 ارکان اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور لطیف کھوسہ جبکہ سینیٹ کے دوارکان شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر کے نام کمیٹی کیلئے نامزد کئے گئے ہیں ۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت مکمل ہوئے کافی وقت گزر چکا، تقرری کا عمل تیز کیا جائے ،حکومت جلد سے جلد چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو ارکان کی تعیناتیوں کا فیصلہ کرے ۔