گیس دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی دم توڑ گئے

گیس دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی دم توڑ گئے

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج دم توڑ گئے ۔ عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ساتھ حجرہ عظیم باغ کوہاٹ میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے ۔

ان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔کوہاٹ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دیگر 3 افراد کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔صدر زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سینیٹرعباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگورنر نے واقعے کی اطلاع ملنے پر اعلیٰ حکام کو ہدایت دی کہ دھماکے کی نوعیت کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں