پاک فوج کی کامیابی ،لوئر دیر میں خصوصی گرینڈ جرگے کا انعقاد

پاک فوج کی کامیابی ،لوئر دیر میں خصوصی گرینڈ جرگے کا انعقاد

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن بُنیان المرصوص میں پاک فوج کی عظیم کامیابی کے اعتراف میں لوئر دیر میں ایک خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا ۔اہم تقریب میں کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس بریگیڈیئر ثناء اللہ نے شرکت کی ۔

 جرگے کے دوران تمام سیاسی رہنماؤں نے پاک فوج کی بہادری، قربانیوں اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہا۔شرکا نے کہا کہ ہماری افواج نے ملک کے دفاع میں جو کارنامے انجام دیے ہیں، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔گرینڈ جرگے میں شریک تمام سیاسی قائدین نے افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہر محاذ پر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور قوم کا اتحاد پاکستان کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے ۔مقامی سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام کا یہ گہرا رشتہ ہی ملک کا حقیقی دفاع ہے اور یہی اتحاد ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں