سی پی او گوجرانوالہ کو مغوی کی بازیابی کیلئے 2 جولائی تک کی مہلت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی بازیابی کے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے سی پی او گوجرانوالہ کو مغوی کی بازیابی کے لئے 2 جولائی تک کی مہلت دے دی۔
جسٹس محمد طارق ندیم نے رباب کی درخواست پر سماعت کی، سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کے ہمراہ پیش ہوئے۔درخواستگزار خاتون نے اپنے بھائی عاصم کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالتی استفسار پر سی پی او نے بتایا کہ مغوی کی بازیابی کیلئے کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں، تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط بھی لکھے، مغوی کے اپنی بیوی سے بھی اچھے تعلقات نہیں تھے ، وہ فون بھی استعمال نہیں کرتا۔