محکمہ بلدیات:ترقیاتی سکیموں کیلئے 480ارب کابجٹ تیار

محکمہ بلدیات:ترقیاتی سکیموں کیلئے 480ارب کابجٹ تیار

لاہور(عمران اکبر)پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون پیر کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات نے مالی سال 2025_26 میں صوبہ بھر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 480ارب کا بجٹ تیار کرلیا۔۔۔۔

تجاویز منظوری کے لئے پنجاب بجٹ میں بھجوا دی گئیں۔ لوکل گورنمنٹ کا 1سو 42 ارب کاترقیاتی بجٹ تجویز کر کے منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا ۔ستھرا پنجاب کیلئے 200ارب روپے منظوری کے لئے تجویز کئے گئے ۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ٹو کے 70ارب روپے کی منظوری لی جائے گی۔ پی ایم ڈی ایف سی کی رواں سال کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 50ارب تجویز کئے گئے ۔والڈ سٹی اتھارٹی کی تزئین و آرائش کیلئے 10ارب روپے کی تجاویز منظوری کے لئے بھجوا دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں