26 مئی احتجاج :سٹیٹ کونسل کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد، لاہور(اپنے نامہ نگار سے، کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں زیر سماعت پی ٹی آئی کیجانب سے 26 مئی احتجاج کیسز اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل علی بخاری عدالت پیش ہوئے، فریقین نے دلائل دیے جن کے مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے وکلا کی عدم دستیابی پر اسٹیٹ کونسل مقرر کر رکھے ہیں،جوڈیشل مجسٹریٹ کیجانب سے ملزموں کو جرمانے بھی کئے تھے ۔لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمہ کے ملزم کی پی سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر درخواست گزار راجہ شہزاد احمد کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی،پولیس سمیت دیگر نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی،عدالت کو بتایا گیا کہ دس مئی 2023 کو ملزم کے موبائل کی لوکیشن جیو فینسنگ میں ظاہر ہوئی،درخواست گزار نے انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی،تحقیقات میں درخواست گزار کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا،درخواست گزار کسی مقدمہ میں نامزد نہیں ہے ،عدالت ایف آئی اے کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔