حج ٹور آپریٹرز کے خلاف شکایات پر کارروائی، فیڈ بیک طلب
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وزارت مذہبی امور رواں برس نجی سکیم کے ذریعے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام سے فیڈ بیک لے گی۔۔۔
شکایات کی صورت میں متعلقہ حج ٹور آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کے تحت جرمانہ، کوٹے میں کٹوتی یا پھر مستقل بلیک لسٹ بھی کیا جا سکے گا۔نجی سکیم بہتر بنانے اور شکایات کے ازالے کیلئے پرائیویٹ حج آرگنائزرز کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں 17 سوالات پر مبنی فارم پُر کرایا جائے گا جس میں نجی حج گروپ آرگنائزر کا نام، انرولمنٹ نمبر اور مکتب نمبر دریافت کیا گیا ہے ، ہر سوال پر ہاں، نہیں، مناسب، اوسط اور نامناسب کے آپشنز ہیں۔ یہ بھی پوچھا گیا کہ کون سا منظور شدہ کس نمبر کا پیکیج طے کیا، کتنی رقم ادا کی اور اضافی سہولیات کیلئے علیحدہ رقم ادا کی یا نہیں۔