4 دن میں 489 مقدمات نمٹائے ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی ہفتہ وار رپورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ تین رکنی بینچ نے صرف چار روز میں سماعت کے بعد 489 درخواست نمٹادیں۔
جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ میں شامل تھے۔ تین رکنی بینچ نے دو جون کو 11 کیسز نمٹائے ، بینچ نے 3 جون کو سماعت کے بعد 100 کیسز نمٹائے، بینچ نے 4 جون کو 13 کیسز نمٹائے ، بینچ نے 5 جون کو سماعت کے بعد 365 کیسز نمٹائے۔