آئی جی، سی سی پی او ، ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

آئی جی، سی سی پی او ، ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

لاہور،اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے )پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل باری کوہراساں کرنے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی، سی سی پی او اور ڈی سی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ۔

 جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل باری کو ہراساں کیے جانے سے متعلق دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے عدالت کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اکمل باری کو ایک ایسے مقدمے میں گرفتار کیا جو پہلے سے درج تھا اور قانون کے مطابق پولیس کسی مقدمے میں نامزد شخص کو گرفتار کرنے سے روکی نہیں جا سکتی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد یہ درخواست خارج کر دی۔ انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنوں کوطلبی کے دوبارہ نوٹس جاری کردئیے ۔کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں