عالمی قوتیں ایران اسرائیل تصادم رکوائیں ، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔
عالمی قوتیں اسرائیل،ایران تصادم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں، اسرائیل کایہ حملہ کہیں تیسری عالمی جنگ کاپیش خیمہ نہ بن جائے ، ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب دینے کاحق حاصل ہے ۔ایسے اقدامات پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہیں ،عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کافی الفور نوٹس لے اورانسانیت کوبڑی تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے ، پاکستانی عوام کو ایرانی سائنسدانوں اور فوجی کمانڈرز کی شہادتوں پر افسوس ہوا ،مسلم دنیا کی کمزوری اسرائیل کو دن بدن آگے بڑھنے کی جرأت دے رہی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔