نظر بندی سیکشن تھری کی معطلی کیس،5رکنی لارجر بینچ تشکیل
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نظر بندی کی سیکشن تین کی معطلی کیخلاف اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نیا 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔
یہ بینچ 19 جون کو سماعت کرے گا اور اسکی سربراہی خود چیف جسٹس کریں گی ،جسٹس چودھری اقبال، جسٹس شہرام سرور ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق بینچ کا حصہ ہونگے ۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے ، اس سے قبل جسٹس خالد اسحاق کی معذرت پرسابقہ لارجر بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نظر بندی کی سیکشن 3 کو معطل کیا تھا جس کیخلاف پنجاب حکومت نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ۔