حکومت فلسطین و ایران پر واضح اقدامات اٹھائے : حافظ نعیم
لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی سے لڑے ، کابل سے معاملات میں بہتری لائے۔
منصورہ میں جماعت اسلامی کی تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرت مندانہ اقدامات اٹھائے۔ استقامت، مزاحمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے مجاہدین کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں، حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی اور پوری طاقت سے لڑے ، اسلام آباد، کابل آپسی معاملات میں بہتری لائیں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔ حکومت بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم لگائے ، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے ، پورے ملک بالخصوص کے پی کے میں قیام امن کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، اشیاخورونوش، بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں۔