ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی ایٹمی طاقت کو ملک کی خوش نصیبی قرار دیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج وہ ایٹمی طاقت رکھتا ہے ۔نواز شریف نے ایران پر حملوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ایران پر حملہ کرنا کون سی انسانیت ہے ؟۔