خیبر پختونخوا : 2 آپریشن ،بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارجی ہلاک

خیبر پختونخوا : 2 آپریشن ،بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارجی ہلاک

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر،نامہ نگار) سکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور میں بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اورفائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے ، ان میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔دوسرا ٓپریشن شمالی وزیرستان میں کیاگیا جس میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ہلاک ہونیوالوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولیاں اور بارود برآمد ہوا،یہ فتنہ الخوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ صدر آصف زرداری نے 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھاکہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے ، قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں