تاجروں کوہراسانی سے تحفظ دینگے، 18 ماہ میں 20 ارب ریکوری کی : چیئرمین نیب

تاجروں کوہراسانی سے تحفظ  دینگے، 18 ماہ میں 20 ارب ریکوری کی : چیئرمین نیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب کی ریکوری کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نیب نے کہا تاجر برداری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے ، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے ، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں،کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے ، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت کو آگے لے جا سکتا ہے ،ہم تاجروں کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کریں گے ، ہم نے پچھلے ایک سال میں کسی کو ہراساں نہیں کیا۔چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو دستاویزی کرنا ہے ، ترقی کی شرح 5 یا 6 پر پہنچ سکتی ہے ، یہ ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں