ایران سے 1939افرادکی پاکستان واپسی ،5غیرملکی شامل

 ایران سے 1939افرادکی پاکستان واپسی ،5غیرملکی شامل

چاغی ،اسلام آباد(نامہ نگار،آئی این پی) ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران سے مزید 1939 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔

تفتان بارڈر سے واپس آنے والوں1814افراد میں زائرین، طلبہ، سیاح، ڈی پورٹ افراد اور چند غیر ملکی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ کے مطابق ایران سے واپس آنے والوں میں 428 زائرین، 655 طلبا، 566 سیاح، 160 ڈی پورٹ افراد اور 5 غیر ملکی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو اندرونِ ملک ان کے گھروں تک روانہ کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روزایران سے مزید 125پاکستانی شہری براستہ آذربائیجان مسافر طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے انخلا میں مدد کرنے پر آذربائیجان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں