پٹرول،ڈیزل پر ٹیکسوں ،ڈیوٹیوں کی بھر مار،100روپے سے زائد فی لٹر وصولی
اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر ملکی ٹیکسز اورڈیوٹیز کی بھر مار ہے ۔ پٹرول پر 101 روپے 49 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 95 روپے 74 پیسے فی لٹرٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں۔
پٹرول پر لیوی کی شرح 75 روپے 52 پیسے فی لٹر ہے ۔ روزنامہ دنیا کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر یکم جولائی سے 2 روپے 50 پیسے فی لٹر کلائمیٹ لیوی عائد کی گئی ہے ۔ پٹرول پر فی لٹر 6 روپے 98 پیسے فریٹ مارجن عائد ہے ۔ پٹرول پر تیل کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصول کیا جا رہا۔ رواں پندرہ دنوں کے لیے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 165 روپے 30 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے فی لٹر ہے ۔ دوسری جانب ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 74 روپے 51 پیسے وصول کئے جارہے ، ڈیزل پرتیل کمپنیوں کا مارجن 8روپے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لٹر ہے ۔