بھارت کی ممکنہ آبی دہشتگردی کے پیش نظر فلڈ ایمرجنسی نافذ

بھارت کی ممکنہ آبی دہشتگردی  کے پیش نظر فلڈ ایمرجنسی نافذ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بھارت کی طرف سے ممکنہ آبی دہشتگردی پرفلڈ ایمرجنسی نافذ ،انتظامیہ ہائی الرٹ، دریائے چناب، جموں توی، مناور توی ،نالہ ایک، نالہ ڈیک، نالہ پلکھو، نالہ بھیڈ کی مانٹیرنگ کیلئے فورس تعینات کر دی گئی ۔

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں سری نگر، لداح،جموں اینڈ کشمیر میں بارشوں کی اطلاعات پر فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی ، محکمہ انہار کی فورس کو دریائے چناب ،دریائے جموں توی، دریائے مناور توی کے اطراف میں 24 گھنٹے پٹرولنگ اور پشتوں کی نگرانی سمیت پانی کی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہی کی فراہمی کیلئے تعینات کردیا ، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے ریسکیو 1122، محکمہ انہار، میٹروپولٹین کارپوریشن، ضلع کونسل ،محکمہ زراعت ،محکمہ مال کے تمام افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں