پٹرول قیمتوں میں اضافہ نامنظور، گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔۔۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ایک ویڈیو پیغام میں ملک بھر کی ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیااورساتھ ہی 5 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ہماری گاڑیوں کو نذر آتش کردیاجاتاہے جبکہ پنجاب میں اسلحے کے زور پر لوٹا جا رہا ہے ۔ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔