ابراہم اکارڈ کیا ہے ؟

ابراہم اکارڈ کیا ہے ؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ابراہم اکارڈ 2020 میں طے پانے والے معاہدوں کا ایک سلسلہ ہے جس کے تحت اسرائیل اور کئی عرب ممالک، بشمول متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے سفارتی تعلقات قائم کیے۔

یہ معاہدے امریکہ کی ثالثی میں طے پائے اور ان کا نام ابراہیمی مذاہب (یہودیت، اسلام اور عیسائیت) کے مشترکہ جدِ اعلیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حوالے سے رکھا گیا۔اکارڈز کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن، باہمی تعاون، تجارت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے ۔تاہم، فلسطینی تنازع کے حل میں پیش رفت نہ ہونے پر کئی عرب ممالک میں ان معاہدوں پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں