10جولائی تک بارشیں ،دریابھرنے لگے ،ہائی الرٹ جاری

10جولائی تک بارشیں ،دریابھرنے لگے ،ہائی الرٹ جاری

لاہور (نیوزایجنسیاں)چھ سے 10جولائی تک ملک بھر میں تیزبارشوں ، آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کے باعث متعدد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کے مطابق 7 جولائی سے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے ۔ مری اور گلیات کے ولنریبل علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب اور شہروں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں