پنجاب : بیسیوں تبادلے، کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور تعینات
لاہور(اپنے نامہ نگار سے، اپنے کامرس رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پنجاب حکومت نے بیسیوں افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے، کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کو ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفرازخان ورک کو تبدیل کرکے اسلام آبادایف آئی اے ہیڈکوارٹربھیج دیاگیا جبکہ وہاں سے کیپٹن(ر)محمدعلی ضیا کوڈائریکٹرایف آئی اے لاہورتعینات کردیا گیا ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن ماریہ طارق کو عہدے سے ہٹا کرایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیدیاگیا۔ اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ زیڈ فدا ملک کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔ او ایس ڈی محمد عدنان زاہد کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس پنجاب لگایاگیا، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سونیا کلیم اور اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی احمد سعید منج کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ڈی جی پی ایچ اے پنجاب کے سپرد کردی گئیں ۔ڈائریکٹر جنرل (انسپیکشن )پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ محمد اطہر مسعود کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ ایجنسی پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیاگیاجبکہ تقرری کے منتظر فرید احمد کو ڈائریکٹر جنرل (انسپیکشن )پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ لگادیاگیا جبکہ تقرری کے منتظر نوید احمد کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں۔ فاروق احمد اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ،محمد عرفان اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کو پنجاب ریونیو اتھارٹی رپورٹ کرنے کا کہاگیاہے۔
میاں مراد حسین اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اوربلال علی اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ، عثمان غنی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری ، رانا اورنگزیب اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)ساہیوال ، غزالہ کنول اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کو ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب،غلام مرتضیٰ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)وہاڑی ، ناصر شہزاد اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)بہاولپور ،محمد نعیم بشیراسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ، حسن نذیر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کولٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ، محمد عابد شبیراسسٹنٹ کمشنر ساہیوال (سرگودھا) کو بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات، سید اسد عباس شیرازی اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کوہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری ، زریاب ساجد اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیاگیاجبکہ نوید احمد کی خدمات ڈی جی پنجاب انفارسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کرد ی گئیں ۔ کیپٹن (ر)ارشد اقبال اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کو بورے والا ،ماہم وحید اسسٹنٹ کمشنر کامونکے کو ساہیوال ،زرغونہ خالد اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد کو کامونکے ،خضر ظہور اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کو مظفر گڑھ ،حمزہ احتشام اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کو گوجر خان ، لیفٹیننٹ (ر) فیصل مجید اسسٹنٹ کمشنر لاہور کوگوجرانوالہ (صدر)بھیج دیاگیا۔
علی سمیر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال کو لوکل گورنمنٹ سیکشن آفیسر لگایاگیا،سجاد احمد اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سے خانیوال ،رب دینو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سے پاکپتن ،عبدالقدیر زرقون اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن سے خانیوال،طارق شبیر اسسٹنٹ کمشنرراوی لاہور سے ایڈمن ون سے ایس اینڈ جی اے ڈی ، سنبل اسسٹنٹ کمشنر خانیوال سے اسسٹنٹ کمشنر راوی لاہور ، روہت کمار اسسٹنٹ کمشنر ملتان سے خانیوال ، شیریں گل اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سے سرگودھا ، الماس اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ سے 18 ہزاری ، سعد رحمن اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے راولپنڈی کینٹ،فیصل ولید سومرو اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان سے ڈیرہ غازی خان ، طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ سے ایڈمن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی،احسن ممتاز اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ،سعدیہ جعفر ہوم ڈیپارٹمنٹ سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ، محمد جلیل الرحمن اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے سیکشن آفیسر فاریسٹ وائلڈ لائف تعینات کئے گئے ۔محمد عابد سرور سیکشن آفیسر سے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ، محمد ریاض اسسٹنٹ کمشنر ملکوال سے سرگودھا تبدیل کردئیے گئے ۔ غزالہ یاسین اسسٹنٹ کمشنر ملکوال ،ماریہ جاوید اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ، ماہم مشتاق اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال (سرگودھا)کی سیٹ سنبھالیں گی ۔نشتر رحمن لودھی اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد سے ایڈمن ونگ رپورٹ کریں گے ۔
عتیق اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد ، عادل عمر کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (سٹی) ، محمد شعیب بوسان کوسب رجسٹرار ڈی جی خان ،جام محمد اسلم کو اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید اور فاروق احمد قریشی ایڈمن ونگ میں لگادیاگیا۔عمران علی اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد ، محمد جنید اسسٹنٹ کمشنر ایڈمن ونگ ، شکیب سرور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ، طارق محمود گل اسسٹنٹ کمشنر ایڈمن ونگ ہونگے ۔جی ایم آپریشن لاہور پارکنگ کمپنی محمد اکمل کا تبادلہ کرکے محمد اکمل اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعینات کیاگیا۔ محمد اشرف اسسٹنٹ کمشنر اسسٹنٹ کمشنر روجھان ، محمد اصغر اقبال اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا ، اعجاز کریم سیکشن آفیسر وائلڈ لائف ، محمد زبیر اقبال جنرل اسسٹنٹ (ریونیو)سرگودھا ، محمد عارف انجم سب رجسٹرار فیصل آباد (سٹی) ، ثناء اللہ سب رجسٹرار فیصل آباد (سٹی) ، نعمان محمود اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ، جمیل احمد سیکشن آفیسر محکمہ پرائس کنٹرول ، محمد احمد خان اسسٹنٹ کمشنر راجن پور ، محمد حماد حمید اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور ، عمر سرور اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔دوسری طرف ریلوے انتظامیہ کے نوٹس کے مطابق ڈپٹی سی او پی ایس ہیڈ کوارٹر صائمہ ارم کی خدمات وزارت ریلوے کو سونپ دی گئیں جبکہ ڈپٹی سی ایم ایم عثمان انور کو ڈپٹی سی او پی ایس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ڈپٹی ڈی ایس ملتان شاہد رضا کو ڈپٹی سی سی ایم ہیڈکوارٹر ، ڈی ایم ایم کراچی سجاد احمد کو ڈی ٹی او ملتان اور ڈی ٹی اوکراچی غلام فرید کو ڈی ایم ایم کراچی کا اضافی چارج سونپا گیا۔