عمران خان کے بیٹے نہیں آئینگے
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نہیں آئیں گے ، اس وقت حالات احتجاج کیلئے بالکل نامناسب ہیں۔
ایک انٹرویو میں شیرافضل نے کہا کہ رہنماؤ ں کو بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں پر رحم کرنا چاہیے ، پی ٹی آئی کا ہر لیڈر کہہ رہا ہے قاسم اور سلیمان تحریک جوائن کریں گے ، پی ٹی آئی لیڈر اس طرح کی باتیں کرکے کارکنوں کو امید دلا رہے ہیں۔ مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر بانی کو لیڈر مانتا ہے ، رشتہ دار لیڈر نہیں ہوسکتے ۔