بڑھتی آبادی روک کر پاکستان ترقی کی رفتار تیز تر کر سکتا :مریم نواز

بڑھتی  آبادی  روک  کر  پاکستان  ترقی  کی  رفتار  تیز  تر  کر سکتا :مریم نواز

لاہور(دنیا نیوز،اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے آبادی کی روزبروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے ۔آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں کہا غربت،چائلڈ لیبر،صحت،تعلیم کی عدم دستیابی اور غذائی قلت کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے ۔خدشہ ہے چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات کوپورا کرنے سے قاصر ہونگے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کا سدباب کرکے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے ۔ صحت اور تعلیم کی سہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوئٹہ سے پنجاب آنیوالی کوچ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حملے میں بے گناہ مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کھوکھر ٹاؤن میں آتشزدگی کے دوران چھت گرنے سے زخمی ریسکیوراہلکار کی صحت یابی کی دعا کی اوربہترین علاج کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں