آن لائن فراڈ سے بچا ؤکیلئے پی ٹی اے کی ہدایات جاری

 آن لائن فراڈ سے بچا ؤکیلئے  پی ٹی اے کی ہدایات جاری

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن فراڈ سے بچاؤکیلئے ہدایات جاری کردیں ۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ آن لائن فراڈ کے لئے کوریئر کمپنی کا جعلی نمائندہ بن کر بات کی جاتی ہے ،فراڈیے خودکوڈلیوری کمپنی ملازم ظاہرکرکے او ٹی پی حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں،پارسل ڈلیوری کیلئے موبائل فون پرموصول او ٹی پی شیئر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ،او ٹی پی مانگنے کا مقصد آپ کے آن لائن اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی ہے ،کسی بھی اجنبی سے او ٹی پی شیئر نہ کریں چاہے وہ ڈلیوری مین ہی کیوں نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں