25-2024 میں پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے آمدن حاصل کر لی

25-2024 میں پاکستان ریلویز نے  93 ارب روپے آمدن حاصل کر لی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے آمدن حاصل کر لی ۔مسافر ٹرینوں سے ساڑھے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے ۔ریلوے اعدادوشمار کے مطابق ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب جبکہ دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی ۔

متفرق ذرائع سے ساڑھے  9 ارب روپے حاصل ہوئے ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح نے 1 ارب حاصل کیالاہور 83 کروڑ، پشاور 77 کروڑ، راولپنڈی 31 کروڑ، سکھر 28 کروڑ اور کوئٹہ نے 10 کروڑ کمائے ۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے ساتھ شاندار کارکردگی پر ریلوے انتظامیہ تعریف کی مستحق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں