جماعت اسلامی کا کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کا کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان

کوئٹہ(این این آئی)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی، بارڈرکی بندش اور لاپتہ افرادکے مسئلے پر 25 جولائی کو اسلام آباد لانگ مارچ کرینگے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 25 جولائی کو صبح دس بجے کوئٹہ کے ہاکی گرائونڈ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان آج بد امنی کا شکار ہے ، قومی شاہراہیں محفوظ نہیں، صوبے میں امن و امان پر 83 ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود امن قائم نہیں ہورہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں