برطانیہ کے دورے پر روانہ
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، دورہ کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وزیر تجارت پاک-برطانیہ تجارتی مذاکرات کے ٹی او آرز پر دستخط کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز پارلیمانی گروپ سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔