رحیم یار خان: مین ہول میں گر کر 7سالہ بچہ جاں بحق
رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی)گھرکے باہرکھیلتے 7سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے غفلت کے مرتکب ہمسائے کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی زبیر نیاز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ نیازی کالونی میں محمد حارث گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا۔ مین ہول ہمسائے محمد فہیم نامی شخص نے صفائی کی غرض سے کھولا تھا، لیکن ڈھکن دوبارہ بند نہ کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔