پنجاب اسمبلی :26معطل ارکان کیخلاف کارروائی روک دی گئی

پنجاب اسمبلی :26معطل ارکان کیخلاف کارروائی روک دی گئی

لاہور (سیاسی نمائندہ،دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف تمام کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کے پیش نظر مزید کارروائی نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل کیے گئے 19 ارکان کے خلاف مزید کارروائی کی تیاری کر رکھی تھی، تاہم مذاکرات کی صورتحال کے پیش نظر یہ عمل روک دیا گیا۔ ان میں سے 10 ارکان سے ایوان میں توڑ پھوڑ کرنے پر جرمانے وصول کیے جانے تھے ، مگر اب ان سے جرمانے وصول کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 10 ارکان کو جرمانوں کا دوسرا نوٹس بھی جاری نہیں کیا جا سکا، اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ ان ارکان پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمین کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدوں سے ہٹانے کی کارروائی بھی فی الوقت روک دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ حکومتی ارکان کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن کے 4 چیئرمین پہلے ہی عہدوں سے ہٹائے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں