26معطل اراکین 21 جولائی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے ،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ

 26معطل اراکین 21 جولائی  کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال  سکیں گے ،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے 26 معطل شدہ اراکین 21 جولائی 2025 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے ،صوبائی اسمبلی پنجاب سیکرٹریٹ نے اعلان کیا ہے۔

 کہ سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹنگ 21 جولائی 2025 کو اسمبلی بلڈنگ لاہور میں ہوگی۔پنجاب اسمبلی سیکرٹڑیٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ واضح کیا گیا ہے اپوزیشن کے معطل کیے گئے 26 ممبران21جولائی 2025ء بروز پیر کو ہونے والے سینٹ الیکشن میں ووٹ دینے کے حقدار ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ایک دفتری میمورنڈم جاری کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں