سی ڈی اے کے 8 کمرشل پلاٹس 19 ارب 30 کروڑ میں فروخت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں نیلامی کے دوسرے روز سی ڈی اے کے 8 کمرشل پلاٹس مجموعی طور پر 19.03 ارب روپے میں نیلام کئے گئے۔
نیلام عام کے دوسرے دن پلاٹ نمبر 20 پٹرول پمپ کیٹیگری آئی چودہ مرکز میں واقع 1.64 ارب میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح نیلام عام کے دوسرے دن پلاٹ نمبر 1-E واقع ایف الیون ون کا تقریباً 25.13 کروڑ میں نیلام کیا گیا جبکہ نیلام عام کے پہلے دن بلیو ایریا (جی ایٹ) کا پلاٹ نمبر 13 تقریباً 7.24 ارب روپے میں نیلام ہوا۔ اسی طرح بلیو ایریا (جی ایٹ) کا پلاٹ نمبر 14 تقریباً 4.16 ارب روپے اور بلیو ایریا (جی ایٹ ) کا ہی پلاٹ نمبر 12 تقریباً 3.60 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔مزید برآں سیکٹر آئی چودہ کا پلاٹ نمبر 3-A تقریباً 74.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ آئی چودہ مرکز کا پلاٹ نمبر 3B کو 70.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جبکہ آئی چودہ مرکز کا ہی پلاٹ نمبر 10A کو 66.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا کے پارکنگ پلازہ کی دکانوں کا شاندار نیلام عام 17 جولائی تک جاری رہے گا۔