پنجاب: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 42 ارب کی گرانٹ جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام برائے سال 26-2025کے لیے 42 ارب سے زائد کی گرانٹ جاری کردی۔
صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے اب تک 51ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوئے ۔منصوبے پر اب تک 60ارب 50کروڑ روپے کی لاگت آ چکی ہے ۔ 6ہزار 160گھروں کی تعمیر مکمل جبکہ 45ہزار 163گھروں کی تعمیر جاری ہے۔