ٹرینوں کے کرائے میں 2 سے 3 فیصد اضافہ کردیا گیا

 ٹرینوں کے کرائے میں  2 سے 3 فیصد اضافہ کردیا گیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ریلوے نے مسافر اور گڈز ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد ،کول ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد، راک فاسفیٹ اور فرٹیلائزر کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ، 2فیصد اضافہ ریلوے کی تمام میل، ایکسپریس ،پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں کیا گیا ہے ،ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 18 اورفریٹ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 21 جولائی سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں