ما ہ رنگ ،سمی الدین بلوچ اور دیگر ملزموں کے ریما نڈ میں10روزکی توسیع
کوئٹہ ( آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت کی خصوصی عدالت کو ئٹہ ون کے جج محمد علی مبین نے بلو چ یکجہتی کمیٹی کی سربرا ہ ڈاکٹر ما ہ رنگ بلو چ ،صبغت اللہ ،سمی الدین بلوچ اور دیگرنامزد ملزموں کے ریما نڈمیں10روزہ توسیع کے احکامات دے دئیے ۔
جمعہ کے روز بلو چ یکجہتی کمیٹی(بی وائی سی )کی سربرا ہ ما ہ رنگ بلو چ اوران کے مقدمات میں نامزد 10ملزموں کو سخت سکیورٹی میں عدالت لا یا گیا، سما عت کے دوران تفتیشی ٹیم نے ملزموں کی 15روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ان کے ریما نڈ میں 10روزہ توسیع کے احکامات صادر کئے ۔