پنجاب اسمبلی کے 26اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس ختم کرنیکا ڈرافٹ تیار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر اسمبلی حکام نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کرلیا، ریفرنس ڈراپ کرنے کا ڈرافٹ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔